سافٹ ویر ملازم کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/21 مارچ، ( سیاست نیوز) چادر گھاٹ علاقہ میں ایک سافٹ ویر ملازم نے خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق 22 سالہ محمد حسین جو واحد نگر اولڈ ملک پیٹ علاقہ کے ساکن ساجد حسین کا بیٹا تھا سافٹ ویر ملازم بتایا گیا ہے۔ حسین مسلسل نائیٹ ڈیوٹی کرتا تھا اس دوران وہ دہنی تناؤ کا شکار ہوگیا۔ نوجوان کو افسوس تھا کہ وہ والدین کو قت نہیں دے پارہا تھا اور ان سے بات چیت کی بھی فرصت نہیں۔ ان باتوں سے دہنی تناؤ کا شکار حسین نے خودکشی کرلی۔ پولیس چادرگھاٹ ذرائع نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ع