حیدرآباد۔/19 مارچ، ( سیاست نیوز) تلنگانہ اسٹیٹ لیول پولیس رکروٹمنٹ بورڈ کے تحت ایس سی ٹی سب انسپکٹر ( پی ٹی او ) عہدہ پر تقررات کیلئے تحریری امتحان 26 مارچ کو ہوگا۔ صدرنشین بورڈ وی وی سرینواس راؤ کے مطابق تحریری امتحان صبح 10 تا دوپہر ایک بجے شہر اور اطراف امتحانی مراکز پر منعقد ہوگا۔ تمام اہل امیدوار ٹیکنیکل پیپرس کے تحریری امتحان کیلئے ہال ٹکٹ 21 مارچ کی صبح 8 بجے تا 24 مارچ کی آدھی رات تک رکروٹمنٹ بورڈ ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں۔ ایسے امیدوار جن کے ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ نہیں ہوئے وہ رکروٹمنٹ بورڈ کو میل روانہ کریں یا فون نمبرات 9393711110 یا 9391005006 پر ربط پیدا کریں۔ باقی 2 تحریری امتحانات کیلئے امیدواروں کو ہال ٹکٹ علحدہ جاری کیا جائیگا اور ہال ٹکٹ ڈاون لوڈ کی تاریخ کا متعاقب اعلان کیا جائیگا۔ امیدواروں کو چاہیئے کہ ہال ٹکٹ A4 سائیز کے پیپر پر حاصل کریں اور پاسپورٹ سائز تصویر چسپاں کریں۔ پاسپورٹ سائز فوٹو کے بغیر ہال ٹکٹ کو قبول نہیں کیا جائیگا اور ایسے امیدواروں کو امتحان ہال میں داخلے کی اجازت نہیں رہے گی۔ ہال ٹکٹ کو تقررات کے مرحلہ کی تکمیل تک محفوظ رکھنا چاہیئے۔ر