سحر و افطار کے دوران آن لائن کھانے کی اشیاء کی طلب میں اضافہ

   

شہر کی گہما گہمی سے بچنے گھر بیٹھے من پسند اشیاء آرڈر کرنے کے رجحان میں تیزی
حیدرآباد۔2۔اپریل(سیاست نیوز) افطار و سحر کے دوران آن لائن اشیائے خورد و نوش کے حصول میں ریکارڈ کئے جانے والے اضافہ نے ہوٹل و ریستوراں مالکین کے علاوہ آن لائن ڈیلیوری کرنے والے پلیٹ فارم کے ذمہ داروں کو حیرت زدہ کردیا ہے کیونکہ دونوں شہروں میں بازاروں کی گہمام گہمی سے دور گھر بیٹھے اپنی من پسند اشیاء حاصل کرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھا جانے لگا ہے۔آن لائن گھر بیٹھے منگوائے جانے والی اشیائے خوردو ونوش میں صرف سحر میں استعمال کی جانے والی اشیاء نہیںبلکہ اڈلی ‘ دوسہ ‘ وڈا بھی رات دیر گئے منگوایا جانے لگا ہے۔ شہر حیدرآباد میں آن لائن اشیائے خورد و نوش کی خریداری کے رجحان میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور رمضان المبارک کے دوران صرف حلیم ہی نہیں بلکہ آن لائن سحر بھی آر ڈر کرتے ہوئے منگوائی جانے لگی ہیں اور رات دیر گئے یہ سہولت اشیائے خورد و نوش کی ڈیلیوری فراہم کرنے والیکمپنیوں میں RAPIDO‘ ZOMATO اور SWIGGY شامل ہیں ۔گذشتہ چند برسوں سے حلیم کی فروخت میں آن لائن آرڈرس میںزبردست اضافہ ریکارڈ کروایا تھا اور صرف SWIGGYکی جانب سے پیش کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق آن لائن آرڈر میں 550 گنا اضافہ کا دعویٰ کیا گیا تھا اور سال گذشتہ بھی آن لائن گھر بیٹھے اشیائے خورد ونوش منگوانے کا رجحان دیکھا گیا لیکن اس سال صرف حلیم ہی نہیں بلکہ رات دیر گئے سحر کے آرڈر بھی آن لائن دئیے جانے لگے ہیں اور کہا جا رہاہے کہ آئندہ دنوں کے دوران شہر حیدرآباد و سکندرآباد میں SWIGGY اور ZOMATO کی جانب سے رات دیر گئے پہنچائی جانے والی سحری کے اشیائے خورد و نوش کی فروحت میں بھی اضافہ ریکارڈکیا جائے گا کیونکہ ماہ رمضان المبارک کی ابتداء سے اب تک جو ریکارڈ منظر عام پر آیا ہے اس کے مطابق سال گذشتہ کی بہ نسبت اس سال سحری میں باہر کے کھانوں کے چلن میں اضافہ دیکھا جا رہاہے اور لوگ گھر بیٹھے آن لائن ایپلیکیشن پر کھانا آرڈر کرنے لگے ہیں اور شہر کی سرکردہ ہوٹلوں اور ریستوراں سے یہ کھانے منگوائے جا رہے ہیں ۔بتایاجاتا ہے کہ دونوں شہروں حیدرآبادو سکندرآباد میں آن لائن کھانے گھروں تک پہنچانے والی کمپنیوں کی جانب سے رات دیر گئے ڈیلیوری کی سہولت کی فراہمی کی بھی ممکنہ تشہیر کی جا رہی ہے اور کہا جا رہاہے کہ رات دیر گئے سحر کے وقت آن لائن آرڈر وصول ہونے کے سبب کمپنیو ںکی جانب سے اس وقت تک بھی سہولت فراہم کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں لیکن بعض علاقوں میں ڈیلیوری بوائز نہ ہونے کے سبب کچھ مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے مگر کمپنیو ںکی جانب سے اس بات کی طمانیت دی جانے لگی ہے کہ معینہ وقت میں ہی صارفین کی جانب سے دئے گئے آرڈر کو پہنچانے کی کوشش کی جائے گی ۔دنوں شہروں میں ہوٹل مالکین کا کہناہے کہ جاریہ ماہ رمضان المبارک کے دوران حلیم اور سحر دونوں ہی وقت میں آن لائن آرڈر کی تعداد میں اضافہ دیکھا جا رہاہے اور لوگ ریستوراں اور ہوٹل تک پہنچنے کے بجائے گھر میں رہتے ہوئے آرام سے آن لائن آرڈر کرتے ہوئے اپنی پسندیدہ ڈشس منگوانے لگے ہیں۔جاریہ رمضان المبارک کے دوران پہلی مرتبہ 24X7 Mc Donald کے علاوہ Dominos اور KFC وغیرہ بھی خلاف معمول کھلے رہنے لگے ہیں۔3