سدی پیٹ میں خوفناک سڑک حادثہ ‘ کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر ہوا میں اڑ گئی

   

حیدرآباد : /27فبروری (سیاست نیوز) تلنگانہ کے سدی پیٹ ضلع میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ راجیو راہداری پر ڈیوائیڈر سے ٹکرانے والی کار پلٹ گئی اور ہوامیں اڑ کر سڑک کی دوسری جانب ایک کار پر گر پڑی۔ اس واقعے میں چار افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ سدی پیٹ سے حیدرآباد کی طرف ایک تیز رفتار کار جب کوکنور پلی کے قریب پہنچی تو کار کا ڈرائیور کنٹرول کھو بیٹھا اور کار ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اڑ کر مخالف سمت سے آنے والی کار پر گر پڑی۔اس واقعہ میں دو کاریں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں قریبی ہاسپٹل لے جایا گیا۔ ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس حادثہ سے متعلق مناظر وہاں پر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج میں ریکارڈ ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت کریم نگر ڈیری کے مشیر ہنمنت ریڈی، میدک کے سابق ایم ایل اے پدمادیویندر ریڈی کے ڈرائیور شوبھن اور پرشانت کی حیثیت سے کی گئی ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ چار زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
دونوں سڑکوں کے درمیان میں کوئی رکاوٹ نہ ہونے کی وجہ سے گاڑی سڑک کے دوسری طرف جا گری۔