سرکاری اسکیمات سے عوام کو واقف کروانے کا مشورہ

   

ظہیرآباد میں بی آر ایس کا آتمیہ سمیلن، رکن اسمبلی کے مانک راؤ کا خطاب
ظہیرآباد ۔ 2 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی ظہیرآباد کونینٹی مانک راو نے نیالکل منڈل میں منڈل سطح پر بی آر ایس کے سرکردہ قائدین ، عوامی نمائندوں اور سرگرم کاکنوں پر مشتمل منعقدہ ’’ آتمیہ سمیلن ‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے ادعا کہ آنے والے انتخابات میں بی آر ایس پھر اقتدار پر آئے گی۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ پارٹی کے کارکن گھر گھر جا کر عوام کو ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں سے واقف کرائیں – چیف منسٹر کے سی آر ، وزیر آئی ٹی آئی کے ٹی آر اور وزیر خزانہ و صحت ٹی ہریش راو نے بی آر ایس کو مضبوط کرنے اور اسے مزید متحرک بنانے کے لئے روحانی اجتماعات منعقد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ اجتماع اسی سلسلہ کی کڑی ہے جو قائدین اور کارکنوں کے درمیان ربط کو بڑھاتے میں اہم رول ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی شروع کردہ فلاحی اسکیمات بے مثال ہیں جن کی نظیر ملک کی کسی دوسری ریاستوں میں نہیں ملتی جب کہ کلیانہ لکشمی اور شادی مبارک اسکیم نے تو ہزاروں غریب خاندانوں کی لڑکیوں کو شادی کی بندھنوں میں باندھ چکی ہے ۔ مشن بھاگیرتا کے ذریعے ہر گھر کو پینے کاپانی پہنچایا جا رہا ہے جب کہ اکیلی خواتین ، بیڑی کارکنوں ، معذور اور معمر افراد کو امدادی وظائف فراہم کی جارہی ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ہر گاوں کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ کڑورہا روپیوں پر مشتمل مالیہ کے ذریعہ بلدیات کو ترقی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے بی آر ایس پارٹی کے ہر کارکن سے کہا کہ وہ نیالکل منڈل میں ترقیاتی کاموں اور چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں تلنگانہ حکومت کی جانب سے فراہم کی جارہی فلاحی اسکیمات کے بارے میں عوام کو واقف کرائیں۔ انہوں نے بی آر ایس پارٹی کارکنوں کو واضح طور پر کہا کہ وہ کسی بھی مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔اس موقع پر ڈی سی ایم ایس چیر مین ایم شیو کمار ، بی آر ایس پارٹی منڈل کے صدر رویندر، ایم پی پی انجماں ، زیڈ پی ٹی سی سوپنا بھاسکر، نائب ایم پی پی محمد غوث ، ایس سی ایس ٹی ویجیلنس رکن بنتو رام کرشنا، سابق منڈل صدر نرسمہا ریڈی، سرپنچ فورم کے صدر روی مدیراج، منڈل اقلیتی صدر محمد حنیف، ایس سی سیل کے صدر سرینواس، سری پنس یادو، سنیل، بھوما ریڈی، ویرا ریڈی، شیواشنکر سوامی، راجو، یونس پٹیل، روی، مجید پٹیل، شیکر ریڈی، مچندر، امیر، مال ریڈی، اراکین منڈل پریشد سدھاما، سری پاتھی شیوانند، سری نواس ریڈی ، سینئر لیڈران پانڈورنگا ریڈی، رام کرشن ریڈی، راجیندر ریڈی، راجو پٹیل، متھن راج، اسرائیل بابی، سری کانت ریڈی، لوکیش پاٹل، سنجیو، رتنم، عمران، گگاس الدین، شکیل، پروین، شیوا سوامی، وسیم، اپاراو، رامچندر ریڈی، بکا ریڈی ، امیش پاٹل، انیل، سابق سرپنچ سرینواس، ونود، دیپک اپی، نیالکل گاؤں کے صدور ستیہ نارائنا، ریتھو کوآرڈینیٹنگ صدور، گاؤں پارٹی کے صدور، بی آر ایس وی لیڈران محمد مصطفی کے بشمول 2000 کارکنوں نے شرکت کی۔