سری لنکا نے سیریز 2-0 سے جیت لی

   

گال۔ اسپنرز لاستھ ایمبولڈینیا (5/35) اور رمیش مینڈس (5/66) نے دوسری اننگز میں فی کس پانچ وکٹیں حاصل کیں اور سری لنکا کو دوسرے ٹسٹ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 164 رنزکی بڑی کامیابی درج کروانے میں مدد کی اورجمعہ کو یہاں سیریز میں 2-0 سے کلین سویپ کیا۔مینڈس نے پہلے ٹسٹ میں سات وکٹیں حاصل کیں اور اس کے بعد اس ٹسٹ میں 11/136 کے سنسنی خیز میچ کے اعداد و شمار کے ساتھ شاندار بولنگ کی جس پر انہیں سیریز کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا جبکہ دھننجایا ڈی سلوا کو شاندار ناقابل شکست 155 رنز بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔دو میچوں میں دو فتوحات کے ساتھ سری لنکا آئی سی سی ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے ٹیموں کے جدول میں سرفہرست ہے۔ دوسری جانب پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹسٹ میں 8 وکٹوں سے شکست دیکر اپنا کھاتہ کھولا ہے جبکہ ہندوستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹسٹ میں کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔