سسرالی رشتہ داروں کی ہراسانی کا شکار خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/13 مارچ، ( سیاست نیوز) سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ مائیلار دیو پلی پولیس کے مطابق 25 سالہ عالیہ بیگم کی شادی محمد مجیب سے ایک سال قبل ہوئی تھی اور یہ سیفی کالونی وٹے پلی کی ساکن تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ عالیہ بیگم کے سسرالی رشتہ دار مبینہ طور پر آئے دن اسے مزید جہیز کیلئے ہراساں کرتے تھے جس کے نتیجہ میں خاتون نے انتہائی اقدام کیا۔ پولیس مائیلاردیو پلی نے تعزیرات ہند کی دفعہ 498(A) اور 306 کے تحت ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ ب