سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، جمعرات کو پہلا روزہ

,

   

ریاض / دوبئی : سعودی عرب نے آج اعلان کیا کہ جمعرات /23 مارچ کو یکم رمضان کے ساتھ ماہ صیام کا آغاز ہوگا کیونکہ آج منگل کو ماہ رمضان کا چاند نظر نہیں آیا ۔ آج بعد مغرب سلطنت کی طرف سے اعلان کیا گیا کہ چاند نظر نہیں آیا اور چہارشنبہ /22 مارچ کو /30 شعبان قرار پائی ہے ۔ خلیج کے دیگر مملکتوں نے بھی آج اعلان کیا کہ ان کے پاس ماہ رمضان کا آغاز /23 مارچ کو ہوگا کیونکہ ان کے پاس بھی چاند نظر نہیں آیا ۔