سعودی عرب میں ہندوستانی برادری کی مدد کیلئے سفارتخانہ سرگرم

   

ریاض 26 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) سعودی عرب میںہندوستانی سفارتخانہ کی جانب سے مملکت میںکورونا وائس کے پھیلاو پر نظر رکھی جا رہی ہے اور وہاں موجود ہندوستانی شہریوں کی فلاح و مدد کے اقدام کئے جا رہے ہیں۔ ہندوستانی سفیر متعینہ سعودی عرب ڈاکٹر اوصاف سعید نے ہندوستانی برادری کے والینٹرس اور سوشیل ورکرس سے بات چیت کی جن کا ریاض ‘ جدہ ‘ دمام اور جبیل سے تعلق تھا ۔ اس کے بعد مکہ مکرمہ ‘ مدینہ منورہ ‘ ابھا ‘ تبوک ‘ جیزان ‘ ینبوع ‘ طائف ‘ الجوف ‘ ہائل ‘ الحسا اور دوسرے مقامات کی صورتحال کا بھی انہوں نے جائزہ لیا ۔ اس کے علاوہ ہندوستانیوں کو غذا ‘ ادویات و ہنگامی امداد کی فراہمی کیلئے بھی اقدامات کئے گئے اور سفارتخانہ کی نگرانی میں والینٹرس کام کر رہے ہیں۔ سفارتخانہ کی اطلاعات کے بموجب اب تک 17 ہندوستانی اس وائرس کی وجہ سے مملکت میں فوت ہوگئے ہیں۔