سونیا گاندھی کی حالت مستحکم صحت میں بہتری

   

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس صدر سونیا گاندھی کی حالت مستحکم ہے اور دہلی کے سر گنگا رام ہاسپٹل میں ان کا معدہ کے انفیکشن کا علاج چل رہا ہے ۔ دواخانہ کے حکام نے یہ بات بتائی ۔ سونیا گاندھی کو اتوار کی شام دواخانہ میں شریک کردیا گیا تھا ۔ ان کے طبی معائنے کئے گئے ہیں اور پتہ چلا کہ وہ معدہ کے انفیکشن کا شکار ہیں۔ صدر نشین بورڈ آف مینجمنٹ ڈاکٹر ڈی ایس رانا نے بتایا کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے اور اب وہ مستحکم ہیں۔ سونیا گاندھی اس انفیکشن کی وجہ سے پارلیمنٹ بجٹ سشن میں شرکت نہیں کرسکی ہیں۔