سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ ایک ہی دن میں 10 گرام سونے پر 550 روپے کا اضافہ

   

ممبئی : ہندوستان میں سونے کی قیمت میں آج ایک ہی دن میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ کی تبدیلی اور اضافہ عام ہے۔ خاص طور پر اس مہینے میں، سونا زیادہ تر مستحکم رہا ہے۔لیکن آج سونے کی قیمت میں غیر متوقع طور پر اضافہ ہوا۔پچھلے دو مہینوں میں سب سے زیادہ اضافہ 150 روپے سے زیادہ نہیں رہا۔ لیکن آج سونے (10 گرام) کی قیمت میں 550 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آج 22 کیرٹ سونے (10 گرام) کی قیمت 500 روپے اضافے سے 55,600 روپے ہو گئی جبکہ 24 کیرٹ سونے (10 گرام) کی قیمت 550 روپے اضافے سے 60,650 روپے ہو گئی۔ چاندی کی قیمت کی بات کی جائے تو اس میں 400 روپے کا اضافہ ہو کر 78,400 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔