سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب

   

حیدرآباد: شہر میں ایک اور کرکٹ پر سٹہ بازی کے ریاکٹ کو ٹاسک فورس پولیس نے بے نقاب کرتے ہوئے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ساؤتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے علاقہ نارائن گوڑہ میں مہیت اگروال اور انکت اگروال نامی دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا جو آن لائین سٹہ بازی چلا رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ اس سٹہ بازی کے ریاکٹ کا اصلی سرغنہ امیت ہے جو اپنے ساتھیوں کی مدد سے یہ کاروبار چلا رہا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ سٹہ باز آن لائین سٹہ بازی چلاتے ہوئے پاکستان سوپر لیگ کرکٹ میچس پر سٹہ کی بولی وصول کر رہے تھے ، گرفتار سٹہ بازوں کے قبضہ سے پولیس نے نقد رقم برآمد کرتے ہوئے انہیں نارائن گوڑہ پولیس اسٹیشن کے حوالے کردیا۔