سچائی غالب آتی ہے : رابرٹ وڈرا

   

نئی دہلی /10 فروری ( سیاست ڈاٹ کام ) رابرٹ وڈرا جو دہلی میں مقیم ہیں کیونکہ انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ گذشتہ ہفتہ مسلسل تین دن تک ان سے تفتیش کرچکی ہے ۔ انہوں نے جو صدر کانگریس راہول گاندھی کے برادر نسبتی اور جنرل سکریٹری کانگریس پرینکا گاندھی کے شوہر ہیں ۔ تقریباً جملہ 8 گھنٹے تک پوچھ تاچھ کا نشانہ بنے رہے ۔ انہوں نے کہا کہ سچائی آخر کار غالب آتی ہے ۔ انہوں نے ان پر عائد تمام الزامات کی تردید کی ہے ۔ ایک عدالت کے اجلاس پر بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں مختلف نئے موضوعات پر نئی معلومات حاصل ہوئی ہیں۔