سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد 24 جون (سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی۔ رین بازار پولیس کے مطابق 45 سالہ محمد مقبول جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا یہ شخص 22 جون کے دن سواری لے کر جارہا تھا کہ گنگا نگر کے علاقہ میں آٹو حادثہ کا شکار ہوگیا۔ اور شدید زخمی حالت میں کل رات فوت ہوگیا۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق ایک 69 سالہ شخص دھرمایا پوچم پلی علاقہ کا ساکن تھا، یہ شخص سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو کل رات علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ دھرمایا قومی شاہراہ نمبر 65 پر ایک آر ٹی سی بس کی زد میں آگیا تھا۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ خاتون مہیشوری 21 جون کے دن پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ہوگئی تھی۔ جو کل رات فوت ہوگئی۔ مہیشوری رگھوناتھ نگر علاقہ کے ساکن کارتک گپتا کی بیوی تھی۔ یہ خاتون ایل بی نگر میں واقع برانڈ فیاکٹری میں اس کی نند کے ساتھ ملازمت کرتی تھی، اس خاتون نے اپنی پسند سے لو میاریج کیا تھا۔ جو ایک موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہیں۔