سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /8 اگست ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ معین آباد پولیس کے مطابق 19 سالہ ونود کمار جو پیشہ سے لیبر تھا ۔ معین آباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 32 سالہ ڈی کمار جو پیشہ سے کسان تھا ۔ مہیشورم علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل شمس آباد سے مہیشورم واپس آرہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں کمار علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 51 سالہ خاتون شانتماں جو حیدر گوڑہ علاقہ کے ساکن ماروتی کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون پیشہ سے مزدور بتائی گئی ہے جو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔