سڑک حادثات میں تین افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /28 اگست (سیاست نیوز) رچہ کونڈہ حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ پہاڑی شریف پولیس کے مطابق 27 سالہ وینکٹیش جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ نلہ کنڑلہ پلی ضلع رنگاریڈی کا ساکن تھا ۔ یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ کل رات ایک تیز رفتار ٹپر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 5 سالہ گرڈلے دانا پرساد جو عبداللہ پورمیٹ علاقہ کے ساکن آنند راؤ کابیٹا تھا کل یہ لڑکا اپنے مکان کے قریب کھیل میں مصروف تھا کہ کھیلتے کھیلتے سڑک پر آگیا ۔ اس دوران ایک تیز رفتار ٹپر نے اس کمسن بچے کو اپنی زد میں لے لیا اور بچہ ہلاک ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 70 سالہ خاتون پنٹا اماں جو میڑچل علاقہ کے ساکن یادگیری کی بیٹی تھی کل یہ خاتون اپنے مکان کے قریب سڑک عبور کررہی تھی کہ موٹر سیکل کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد ۔ /28 اگست (سیاست نیوز) بیٹے سے ملاقات کے لئے آیا شخص ٹرین کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ یہ واقعہ لنگم پلی اور چندا نگر ریلوے ٹریک کے درمیان پیش آیا ۔ جہاں 68 سالہ مراپا ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ تانڈور علاقہ کا ساکن مراپا جو پیشہ سے کسان تھا اس کے بیٹے سے ملاقات کے لئے چندا نگر آیا تھا اور بیٹے سے ملاقات کے بعد واپس ہورہا تھا کہ ٹرین حادثہ کا شکار ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔