سڑک حادثات میں تین افراد کی موت

   

حیدرآباد۔یکم مارچ، ( سیاست نیوز) سائبر آباد اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد فوت ہوگئے۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 31 سالہ محمد وسیم جو سبحان پورہ علاقہ نامپلی کے ساکن محمد محبوب کا بیٹا پیشہ سے ویلڈر بتایا گیا ہے جو آج صبح اپنی کار میں ساتھیوں کے ہمراہ کاروبار کے سلسلہ میں کاٹے دھن جارہا تھا کہ راجندر نگر علاقہ میں پلر نمبر 298 کے قریب کار بے قابو ہوکرروڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی اور اس حادثہ میں شدید زخمی وسیم فوت ہوگیا۔میڑ پلی پولیس کے مطابق 70 سالہ شخص شیشاگری راؤ جو پیشہ سے مزدور ناراپلی علاقہ کا ساکن تھا۔ 26فبروری کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ڈنڈیگل پولیس کے مطابق 27 سالہ ستی کلا روین جو پیشہ سے خانگی ملازم انارم علاقہ کے ساکن سولومن کا بیٹا کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔