سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ 15 اکتوبر (سیاست نیوز) سیف آباد۔ سرور نگر اور مادھاپور پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 30 سالہ سائی وینکٹیش جو طالب علم تھا ، لکڑی کا پل علاقہ کے ساکن سدھاکر راؤ کا بیٹا تھا۔ سدھاکر راؤ پیشہ سے وکیل ہے جو ہائی کورٹ میں پریکٹس کرتے ہیں۔ پولیس کے مطابق کل رات سیف آباد روڈ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں سائی وینکٹیش فوت ہوگیا۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 25 سالہ ونیت ریڈی جو ہستنا پورم علاقہ کے ساکن رویندر ریڈی کا بیٹا تھا۔ طالب علم بتایا گیا ہے۔ 14 اکتوبر کو نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ونیت ریڈی شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ جو موٹر سائیکل پر سوار تھا۔ مادھاپور پولیس کے مطابق 28 سالہ پی بالراج جو پیشہ خانگی ملازم جو مادھاپور علاقہ میں رہتا تھا۔ کل رات پرونا نگر میں بھائی سے ملاقات کے بعد بالراج کے ٹی ایم موٹر سائیکل پر واپس ہو رہا تھا کہ موٹر سائیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور وہ شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔ ع