سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔/11جولائی، ( سیاست نیوز) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ پنجہ گٹہ پولیس کے مطابق 16 سالہ انٹر طالب علم سائی کرن جو ایرہ گڈہ علاقہ میں رہتا تھا یہ لڑکاکل رات اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ پنجہ گٹہ علاقہ میں موٹر سیکل روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس دوران سائی کرن سڑک پر گرپڑا جس کے پیچھے جارہی لاری نے روند دیا ۔ مادھا پور پولیس کے مطابق 22 سالہ نریش بابو جو پیشہ سے سیوگی ڈیلیوری مین کام کرتا تھا کل رات آرڈر لے کر یہ شخص جارہا تھا کہ مادھا پور حدود میں ٹپر لاری کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 23 سالہ شخص دنیش ریڈی جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص دعوت سے واپس ہورہا تھا کہ موٹر سیکل سے گر کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔