سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد /5 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے ۔ بالانگر پولیس کے مطابق 65 سالہ بھاسکر ریڈی جو بالانگر علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص آج سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں گیس سلینڈ کی گاڑی کی ٹکر سے ہلاک ہوگیا ۔ عبداللہ پور میٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ انور بیگ جو پیشہ سے آر ایف سی میں ملازمت کرتا تھا ۔ یہ شخص جے این این یو آر ایم کالونی عبداللہ پور میٹ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ آج صبح یہ شخص اپنی ایکٹوا گاڑی پر جارہا تھا کہ تیز رفتار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 22 سالہ گنیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ کل یہ شخص اس کے ساتھی مہیش کے ساتھ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ آٹو نگر کے علاقہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر گنیش ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔