سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 5 جولائی (سیاست نیوز) سیف آباد اور گچی باؤلی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ سیف آباد پولیس کے مطابق ایلاماں بنڈہ علاقہ کے ساکنان طالب علم سید شعیب 16 سال اور بھوپال جو طالب علم تھے یہ دو لڑکے موٹر سیکل پر رات دیر گئے سیف آباد کے علاقہ سے گذر رہے تھے کہ ایک نامعلوم لاری کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئے۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 34 سالہ پریم ساگر جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، ایل آئی جی ٹاؤن شپ بی ایچ ای ایل کا ساکن بتایا گیا ہے۔ کل یہ شخص گچی باؤلی علاقہ سے موٹر سیکل پر گذر رہا تھا کہ موٹر سیکل درخت سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں پریم ساگر فوت ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔