سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد: رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک ہوگئے۔ بالا پور گھٹکیسراور مہیشورم پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ بالا پور پولیس کے مطابق 19 سالہ کرشنا جو پیشہ سے مزدور ملا پور علاقہ میں رہتا تھا ، کل یہ شخص ٹریکٹر میں جارہا تھا کہ ٹریکٹر ڈرائیور کی لاپرواہی کے سبب ٹریکٹر سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران رات دیر گئے فوت ہوگیا ۔ مہیشورم پولیس کے مطابق 24 سالہ مہیش جو کڑتال علاقہ کا ساکن پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ 22 جون کو سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں مہیش شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ گھٹکیسر پولیس کے مطابق 25 سالہ نرسمہا جو پیشہ سے خانگی ملازم عبداللہ پور پیٹ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 22 جون کو یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ دوسری موٹر سیکل کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔