سڑک حادثات میں تین افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں3 افراد ہلاک ہوگئے۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 39 سالہ شفیع الدین پیشہ سے آر ٹی سی ڈرائیور موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ یو ٹرن کے دوران پیش آئے سڑک حادثہ میں ٹریکٹر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ شفیع الدین شانتی نگر علاقہ کے ساکن بتائے گئے۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 23 سالہ شیخ منور جبکہ اس کا ساتھی 24 سالہ شنڈے ساکنان ناگر کرنول موٹر سکل پر جارہے تھے کہ شمس آباد حدود میں ڈی سی ایم ویان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔