سڑک حادثات میں دو افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 21 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد اور پوچم پلی پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 42 سالہ خاتون منگااماں جو نندی گاما علاقہ کے ساکن راجو گوڑ کی بیوی تھی ۔ 17 دسمبر کے دن خاتون اس کے شوہر کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہی تھی کہ ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگئی اور علاج کے دوران کل فوت ہوگئی ۔ پوچم پلی پولیس کے مطابق 19 سالہ کے پرشانت جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ جلال پور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ پرشانت اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جلال پور سے کار میں چائے نوش کرنے کے لیے نکلا تھا اور راستہ میں کار بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں پرشانت فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔ ع