سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک

   

حیدرآباد /29 جولائی ( سیاست نیوز ) جیڈی میٹلہ اور شاہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 23 سالہ سائی کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ جیڈی میٹلہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل شام یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی ۔ اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ شاہ میر پیٹ پولیس کے مطابق 23 سالہ ارو ن کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم کتور علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ ایک اور موٹر سائیکل سے تصادم پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی ارون کمار آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔