سڑک حادثات میں پانچ افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد /23 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میںپیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ چندا نگر پولیس کے مطابق 28 سالہ امیت عرف امریت جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ انجایا نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ 20 ڈسمبر کے دن یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا اور اس حادثہ میں وہ شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ کل رات فوت ہوگیا ۔ کے پی ایچ بی پولیس کے مطابق 38 سالہ ناگا بابو جو پیشہ سے میستری تھا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ میں رہتا تھا ۔ کل سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 59 سالہ مالتیماں جو ایک خانگی ہاسپٹل میں کام کرتی تھی ۔ مانصاحب ٹینک چاچا نہرو پاک علاقہ کی ساکن بتائی گئی ہے ۔ کل یہ خاتون سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی جو علاج کے دوران آج فوت ہوگئی ۔ ونستھلی پورم پولیس کے مطابق 38 سالہ راہول بھردوراج جو پیشہ سے سینک پوری کالونی میں رہتا تھا ۔ کل رات یہ شخص ایک ساتھی کے ہمراہ کام میں جارہا تھا کہ ونستھلی پورم کے علاقہ میں پیش آئے حادثہ میں اس کی کار سڑک کنارے کھڑی لاری سے ٹکرا کر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں راہول ہلاک ہوگیا ۔ شاہ آباد پولیس کے مطابق 34 سالہ سری لنگم جو پیشہ سے کسان تھا ۔شاہ آباد علاقہ میں رہتا تھا ۔ 17 ڈسمبر کے دن یہ شخص موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ آر ٹی سی بس کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران آج فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔