سڑک حادثات میں پانچ افراد ہلاک

   

حیدرآباد /28 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 5 افراد فوت ہوگئے ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ راکیش جو پیشہ سے ڈرائیور تھا ۔ حیات نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ لکشماریڈی پالم سڑک پر موٹر سائیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں یہ شخص فوت ہوگیا ۔ ملکاجگیری پولیس کے مطابق 25 سالہ سمن جو پیشہ سے تاجر تھا ۔ ملکاجگیری علاقہ میں رہتا تھا ۔ 26 اکٹوبر کے دن سڑک عبور کرنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں یہ شخص نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گچی باؤلی پولیس کے مطابق 27 سدھیر کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ آج یہ شخص موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ جہاں یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ایل بی نگر پولیس کے مطابق 44 سالہ ناگرجنا چاری جو پیشہ سے سنٹرنگ مزدور تھا ۔ نودیا کالونی میں رہتا تھا ۔ جس کا آبائی مقام نلگنڈہ بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سائیکل ڈی سی ایم گاڑی کی زد میں آکر حادثہ کا شکار ہوگیا اور یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔کیسرا پولیس کے مطابق 47 سالہ بھوپال ریڈی جو پیشہ سے مزدور تھا کیسرا علاقہ میں رہتا تھا ۔ آج یہ شخص ٹریکٹر میں سفر کر رہا تھا کہ ٹریکٹر سے گرکر شدید زخمی حالت میں فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔