سڑک حادثات میں چار افراد بشمول خاتون ہلاک

   

حیدرآباد ۔ /16 اگست (سیاست نیوز) شہر کے نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون ہلاک ہوگئی ۔ جیڈی میٹلہ پولیس کے مطابق 25 سالہ متالو جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سبھاش نگر علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ /14 اگست کے دن یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ حادثہ پیش آیا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی یہ شخص کل رات فوت ہوگیا ۔