سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

   

حیدرآباد ۔14 مارچ (سیاست نیوز) رچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ میڑپلی پولیس کے مطابق 22 سالہ راجیش جو پیشہ سے مزدور تھا کشٹاپور علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے جس کا آبائی مقام چھتیس گڑھ ہے۔ پولیس کے مطابق راجیش کل نشہ کی حالت میں دھت تھا اور کسی کے قابو میں نہیں آرہا تھا۔ اسی دوران اس کا ایک ساتھی اسے سنبھال کر گھر لے جارہا تھا لیکن راجیش اس کے قابویں بھی نہیں آرہا تھا کافی دیر تک ساتھی کو سنبھالنے کے دوران راجیش کے ساتھی نے اسے ڈھکیل دیا اور اس جانب سے آرہی آر ٹی سی بس کی زد میں آ کر راجیش ہلاک ہوگیا۔ کیرا پولیس کے مطابق 42 سالہ شخص ایشوا اور اس کا ساتھی 32 سالہ شیخ سلیم دونوں کل رات آٹو میں جارہے تھے کہ ایک تیز رفتار کار کی ٹکر سے دونوں ہلاک ہوگئے۔ دونوں کا تعلق گھٹکیسر سے بتایا گیا ہے۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 49 سالہ لنگایا جو بلدیہ کا کنٹراکٹ ملازم تھا۔ آمنگل علاقہ میں رہتا تھا۔ کل یہ شخص موٹر سیکل پر واپس ہورہا تھا کہ ایک ٹپر لاری کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔