سڑک حادثات میں چار افراد ہلاک

   

حیدرآباد /3 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک ہوگئے ۔ فلک نما پولیس کے مطابق 45 سالہ وشواناتھ جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا ۔ ناگول بنڈہ علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 24 ستمبر کی رات یہ شخص فاروق نگر میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگیا تھا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ گندرگ پولیس کے مطابق 37 سالہ ملیش جو پیشہ سے کسان تھا گندرگ علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص موٹر سایئکل پر جارہا تھا کہ مخالف سمت سے دوسری موٹر سائیکل ٹکراکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور شدید زخمی حالت میں ملیش کل فوت ہوگیا ۔ اپل پولیس کے مطابق 52 سالہ شیوراج جو ریٹائرڈ سرکاری ملازم تھا ۔ اپل میں رہتا تھا ۔ آج صبح کے اوقات پیش آئے سڑک حادثہ میںلاری کی زد میں آکر یہ شخص برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ رمیش سائی جو پیشہ سے ماربل ورکر بتایا گیا ہے ۔ اپرپلی کے علاقہ میں رہتا تھا ۔ کل پلر نمبر 153 کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ میں یہ شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔