سڑک حادثات میں 2 افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ 18 اگست (سیاست نیوز) سیف آباد اور مدھورا نگر پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں دو افراد بشمول ایک خاتون آر ٹی سی بس کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے۔ سیف آباد پولیس کے مطابق 44 سالہ ویدبھارتی جو بشیر باغ علاقہ کے ساکن نرسمہا راؤ کی بیوی تھی یہ خاتون پیشہ سے مزدور تھی کام کے بعد واپسی کے دوران سیف آباد حدود میں ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے ویدبھارتی کو ٹکر دے دی۔ اس حادثہ میں خاتون شدید زخمی حالت فوت ہوگئی۔ مدھورانگر علاقہ میں ایک تیز رفتار آر ٹی سی بس نے موٹر سائیکل راں کو روند دیا اور بے قابو بس اس شہری کو گھسیٹتے ہوئے لے گئی۔ یہ حادثہ مقامی عوام میں برہمی کا سبب بن گیا اور بس ڈرائیور وکنڈاکٹر بس چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ یوسف گوڑہ علاقہ میں اس حادثہ کے سبب سنسنی پھیل گئی۔ پولیس کی جانب سے ہلاک شخص کی شناخت جاری ہے۔ ع