سڑک حادثات میں 3 افراد ہلاک

   

حیدرآباد۔ /22 جون، ( سیاست نیوز) سائبر آباد اور راچہ کنڈہ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثات میں 3 افراد فوت ہوگئے۔ ڈنڈیگل پولیس کے مطاابق 38سالہ کمریا جیڈی میٹلہ کا ساکن بتایا گیا تھا کل یہ شخص موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ڈی سی ایم کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔ میر پیٹ پولیس کے مطابق 63 سالہ وینکٹیشورراؤ 21جون کو اس کی بیٹی لاوانیا کے مکان ایک تقریب میں گیا تھا اور داماد کے ہمراہ موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ جلیل گوڑہ علاقہ میں حادثہ پیش آیا ۔ حادثہ میں شدید زخمی راؤ فوت ہوگیا۔ شمس آباد پولیس کے مطابق 37 سالہ راجو کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ ایم ایس فنکشن ہال کے قریب موٹر سیکل سے گرکر زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل فوت ہوگیا۔