سڑک حادثات میں 4 افراد ہلاک

   

حیدرآباد /3 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) شہر و نواحی علاقوں میں پیش آئے سڑک حادثات میں 4 افراد بشمول ایک خاتون فوت ہوگئی ۔ عنبرپیٹ پولیس کے مطابق 31 سالہ گھامس ٹائلان جو حبشی گورہ علاقہ کے ساکن شخص جان کینڈی کا بیٹا تھا ۔ کل یہ شخص اس کے ساتھی کی بیٹی کی سالگرہ تقریب میں شرکت کے بعد واپس ہو رہا تھا کہ ایک کار کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ایس آر نگر پولیس کے مطابق 43 سالہ کرشنا جو بابو نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ پیشہ سے سرکاری ملازم بتایا گیا ہے ۔ یہ شخص کل رات پیش آئے سڑک حادثہ میں نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ میرپیٹ پولیس کے مطابق 50 سالہ خاتون کاشماں جو بڈنگ پیٹ علاقہ کے ساکن تانایا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون 29 نومبر کے دن موٹر سائیکل حادثہ میں شدید زخمی ہوگئی تھی ۔ جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگئی ۔ نارسنگی پولیس کے مطابق 32 سالہ شخص گنگادھر جو پیشہ سے میستری تھا ۔ کل رات یہ شخص پیدل جارہا تھا کہ جنواڑہ کے قریب کار کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔