سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت

   

میدک۔8مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے توپران شاہراہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی ۔ تفصیلات کے مطابق توپران کے ٹاٹا کافی میں برسرخدمت 55سالہ شخص مسٹر کرشنا اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی کے بعد اپنی بائیک پر واپس ہورہا تھا ، دریں اثناء ایک تیز رفتار کار پیچھے سے آکر ٹکر دینے سے کرشنا برسرموقع فوت ہوگیا ۔ پولیس توپران نے مقدمہ درج کر کے ضابطہ کی کارروائی انجام دی ۔

چیک ڈیم میں طالبہ غرقاب
حسن آباد ۔3جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد ریونیو ڈیویژن میں شامل موضع گوگلہ منڈل بیجنکی میں آج کپڑے دھونے کی کوشش کے دوران 3کمسن لڑکیاں انجلی 12سالہ ، مونیکا 10سال ، پشپا 15سالہ مقامی چیک ڈیم میں گرگئی نیز پانی گہرا ہونے کے سبب 15سالہ پشپا اور مونیکا نے باہر آکر اپنے ارکان خاندان و مقامی عوام کو حادثہ سے آگاہ کیا ۔ بعد ازاں بیجنکی پولیس نے جائے حادثہ پہنچ کر مقامی عوام کی مدد سے متوفیہ پشپا لتا کی نعش نکال کر کریم نگر دواخانہ بغرض پوسٹ مارٹم روانہ کردیا نیز کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا اعلان کیا ۔