سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد /18 مئی ( سیاست نیوز ) چادرگھاٹ حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق 25 سالہ حیدر علی جو چارمینار علاقہ کے ساکن شیخ قاسم کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ حیدر علی 15 مئی کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ملک پیٹ علاقہ میں ایک شاپنگ مال گیا تھا ۔ حیدر علی پیدل سفر کر رہا تھا کہ ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا ۔ جہاں وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔ ع