سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : پرانے شہر کے علاقہ شمشیر گنج میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ چھتری ناکہ پولیس کے مطابق 75 سالہ محمد حاجی جو جہاں نما کے ساکن تھے شمشیر گنج علاقہ میں پیدل جارہے تھے کہ ایک آٹو کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے اور علاج کے دوران فوت ہوگئے ۔ چھتری ناکہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔ ع
نامعلوم افراد کے حملے میں ایک شخص زخمی
حیدرآباد ۔ 13 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : عطا پور علاقہ میں ایک شخص پر قاتلانہ حملہ کی واردات پیش آئی ۔ عطا پور نندی مسلائی گوڑہ میں چند نامعلوم افراد نے اچانک ایک شخص پر حملہ کردیا ۔ زخمی شخص کی شناخت نتیش کی حیثیت سے کرلی گئی جو این ایم گورہ علاقہ سے گذر رہا تھا ۔ حملہ آوروں نے نتیش سے جھگڑا کیا اور چاقو سے وار کردیا ۔ حملہ میں نتیش شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا ۔ عطا پور پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ حملہ آور نتیش سے بخوبی واقف تھے اور حملہ کسی مسئلہ پر جھگڑے کے بعد پیش آیا ۔ پولیس ہر زاویہ سے تحقیقات کررہی ہے ۔۔ ع