سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

میدک ۔ 16 فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) میدک کے مضافاتی علاقے پوتم شٹ پلی کے ہنم بنڈہ پر پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں میدک‘ نواب پیٹ کے رہنے والے جناب محمد صادق 56 سالہ ولد جناب محمد اسحاق مرحوم ہلاک ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق متوفی صادق اپنی ٹی وی ایس ایکسل کے ذریعہ سنگاریڈی کو ایک تقریب میں شرکت کے لئے جا رہے تھے کہ ہنم بنڈہ کراسنگ پر ایک نامعلوم کار سے تصادم ہوگیا ‘ جنہیں 108 کے ذریعہ میدک ایریا ہاسپٹل بغرض علاج منتقل کیا گیا ۔ جہاں وہ دوران علاج فوت ہوگئے ۔ نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم مردہ خانہ میں محفوظ کر دیا گیا ۔ پولیس کلچرم مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ۔ پسماندگان میں دو لڑکے ایک لڑکی اور شریک حیات شامل ہیں ۔