سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک

   

پرگی /16 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہونے کا واقعہ ضلع وقارآباد چٹم پلی گیٹ کے قریب پیش آیا ۔ پولیس چنگومل کے مطابق پوڈور منڈل کو ترے پلی گاؤں کا رہنے والا سرینواس 40 سالہ اپنی بیوی کے ساتھ آلور جاکر بیوی کو چھوڑکر واپس آرہا تھا جسے ایک گاڑی نے ٹکر دے دی ۔ زخمی ہونے پر وقارآباد دواخانہ منتقل کرنے پر فوت ہوگیا ۔ پولیس چنگومل مصروف تحقیقات ہے ۔