سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک

   

گجویل /15 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کے فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے ورگل منڈل کے موضع آگرلاپلی کا رہنے والا 20 سالہ کارتک کل رات اپنے دوست کے جنم دن تقریب میں شرکت کیلئے موضع تنکی خالصہ روانہ ہوا ۔ رات دیر گئے واپسی پر ذریعہ موٹر سائیکل آگرلاپلی اپنے گھر آرہا تھا کہ موضع کے سوار کے قریب اس کی موٹر سائیکل توازن کھوکر سڑک کے بازو میں موجود ایک درخت سے ٹکراجانے کے سبب وہ جائے وقوع پر ہی فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر ورنگل مسٹر ورنا نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔