سڑک حادثہ میں خاتون ہلاک دیگر زخمی

   

حیدرآباد۔/20 مارچ، ( سیاست نیوز) عبداللہ پور میٹ پولیس حدود میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک خاتون ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق 35 سالہ مادھوی جو اپنے رشتہ داروںکا استقبال کرنے جگتیال سے ایر پورٹ آرہی تھی کہ عبداللہ پور میٹ کے علاقہ میں حادثہ پیش آیا۔ سڑک پر آگے جارہی ایک لاری کے اچانک بریک لگانے کے سبب پیش آئے اس حادثہ میں مادھوی شدید زخمی حالت میں فوت ہوگئی جبکہ کار میں سوار مادھوی کے دو بچے آدمیہ اور رجیتا کے علاوہ اس کابھانجہ 24 سالہ رمن اور ڈرائیور مدن زخمی ہوگئے۔ عبداللہ پور میٹ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔