سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی

   

حیدرآباد ۔ شہر حیدرآباد کے مہدی پٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔یہ حادثہ آج صبح اُس وقت پیش آیا جب مہدی پٹنم پی وی ایکسپریس ہائی وے فلائی اوور پر پلر نمبر36کے قریب تیز رفتار کار الٹ گئی۔ مہدی پٹنم سے یہ افراد کار میں شمس آباد ایرپورٹ کی سمت جارہے تھے ۔حادثہ میں دو افراد زخمی ہوگئے ۔اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے زخمیوں کو علاج کے لئے فوری طورپر اسپتال منتقل کردیا۔پولیس نے کارکو وہاں سے کرین کے ذریعہ ہٹاتے ہوئے ٹریفک کو باقاعدہ بنایا۔