سڑک حادثہ میں دو افراد ہلاک

   

گلبرگہ24فبروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہفتہ کے دن مڈبال کراس ،جیورگی تعلقہ میں ایک کار کا ٹائیر پنکچر ہوکر پھٹ جانے سے کار الٹ گئی اور کار میں سوار دو افراد 48سالہ محمد عبدالرحیم اور خورشید علی ہلاک ہوگئے ۔ ان دونوں کا تعلقہ رائچور سے ہے۔ بی جے پی کے دیہی ڈسٹرکٹ کے صدردو ڈ اپا پاٹل نریبول جو خود بھی اسی سڑک سے گزر رہے تھے انھوں نے ان دونوں کو کار سے باہر نکالا اور ایمبولینس طلب کی ۔ جیورگی پولیس اسٹیشن میںمعاملہ درج کرلیا گیا ہے ۔