سڑک حادثہ میں زخمی شخص فوت

   

حیدرآباد ۔ 29 جون (سیاست نیوز) بارکس کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں زخمی ضعیف شخص فوت ہوگئے۔ چندرائن گٹہ پولیس کے مطابق 65 سالہ محمد رفعت علی جو وادی مصطفی جل پلی علاقہ کے ساکن تھے۔ 4 جون کو بارکس علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری ایک ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں گذشتہ دنوں علاج کیلئے انہیں سرکاری دواخانہ منتقل کیا جو فوت ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔