سڑک حادثہ میں زخمی شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔ حیات نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 21سالہ خواجہ پاشاہ جو پیشہ سے خانگی ملازم کنٹلور حیات نگر میں رہتا تھا ۔ یہ نوجوان کل موٹر سیکل پر جارہا تھا کہ موٹر سیکل بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی اور اس حادثہ میں خواجہ پاشاہ شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔