سڑک حادثہ میں طالب علم ہلاک

   

حیدرآباد۔ جواہر نگر کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک کمسن طالب علم فوت ہوگیا۔ پولیس کے مطابق 15 سالہ محمد تاج جو گجی لعل پیٹ علاقہ کے ساکن محمد یوسف کا لڑکا تھا وہ آٹھویں جماعت کا طالب علم بتایا گیا ہے ۔ کل رات یہ لڑکا اس کے والد کی موٹر سیکل لے کر جارہا تھا کہ دمائی گوڑہ علاقہ میں مشتبہ طور پر موٹر سیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ پولیس جواہر نگر نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔