سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

   

شمس آباد ۔ /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد میں نیشنل ہائی وے پر سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب محمد عرفان ولد محمد حیدر پاشاہ مرحوم 19 سالہ آٹو ڈرائیور ساکن محمود نگر کشن باغ متوطن کتور محبوب نگر کل رات اس کے دوست شرون گوڑ کے ہمراہ آٹو میں جہانگیر پیراں درگاہ کی جانب جارہا تھا کہ شمس آباد کے قریب پیراڈائز ہوٹل کے سامنے اس کا آٹو کار سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں دونوں زخمی ہوگئے ۔ جنہیں خانگی دواخانہ منتقل کیا گیا اور وہاں سے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے بعد معائنہ محمد عرفان کو مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد آر جی آئی اے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔