سڑک حادثہ میں نوجوان ہلاک

   

حیدرآباد۔ 31 مئی (سیاست نیوز) پٹن چیرو کے علاقہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 28 سالہ نوجوان عامر شادل شیخ ہلاک ہوگیا جو پیشہ سے ویڈیو گرافر تھا اور نیو حفیظ پیٹ علاقہ میں رہتا تھا۔ عامر شادل شیخ کا تعلق ریاست مہاراشٹرا سے بتایا گیا ہے جو 29 مئی کی رات اپنی موٹر سائیکل پر پٹن چیرو علاقہ سے گذرہا تھا کہ اس کی موٹر سائیکل بے قابو ہوکر برقی پول سے ٹکرا گئی اور شادل شدید زخمی ہوگیا، جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ پٹن چیرو پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ع