سڑک حادثہ میں ہلاک دلت خاندان کو ایکس گریشیا

   

چیف منسٹر کو پونم پربھاکر کا مکتوب
حیدرآباد ۔10۔ فروری (سیاست نیوز) سابق رکن پارلیمنٹ اور پردیش کانگریس کے وکنگ پریسیڈنٹ پونم پربھاکر نے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ کو مکتوب روانہ کرتے ہوئے کریم نگر میں سڑک حادثہ میں ہلاک دلت خاندان سے تعلق رکھنے والے منڈل پرجا پریشد کے سابق رکن ایم بانیا اور ان کے رشتہ داروں کو حکومت کی جانب سے 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کی اپیل کی ۔ پونم پربھاکر نے کہا کہ جگتیال سے تعلق رکھنے والے سابق منڈل پرجا پریشد رکن اور ان کے رشتہ دار کریم نگر کے گنگا دھر ریڈی منڈل میں لاری کی ٹکر سے ہلاک ہوگئے ۔ انہوں نے کہا کہ مہلوکین انتہائی غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں ، لہذا حکومت کو ایکس گریشیا منظور کرنا چاہئے ۔ کانگریس قائدین کی نمائندگی پر کلکٹر کریم نگر و جگتیال نے 10 لاکھ روپئے ایکس گریشیا کے سلسلہ میں حکومت سے نمائندگی کا تیقن دیا ۔ ریاستی وزیر کے ایشور سے اس سلسلہ میں نما ئندگی کی گئی۔ پونم پربھاکر نے چیف منسٹر سے اپیل کی کہ مہلوک خاندان کی امداد کے لئے ایکس گریشیا منظور کریں ۔