سڑک حادثہ میں 2 طلباء ہلاک

   

حیدرآباد۔ 9 جون (سیاست نیوز) شہر کے مضافاتی علاقوں میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں دو نوجوان طلباء ہلاک ہوگئے۔ اوپل پولیس کے بموجب 20 سالہ جی سنجے جو طالب علم تھا ، اپنے دوست جگدیش کے ہمراہ موٹر سائیکل پر تیز رفتاری کے ساتھ ایل بی نگر سے اوپل کی سمت جارہا تھا کہ میٹرو ریل پلر نمبر 817 کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں سنجے برسرموقع ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا دوست جگدیش شدید زخمی ہوگیا۔ بعد میں وہ بھی زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس اوپل نے دونوں کی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم گاندھی ہاسپٹل کے مردہ خانہ منتقل کیا اور ایک مقدمہ درج کرلیا۔