حیدرآباد ۔ 25 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : دونوں تلگو ریاستوں میں سنسنی پیدا کرنے والے ورنگل میڈیکل طالبہ پریتی کے خود کشی کیس میں سیف کو ایم جی ایم ڈیوٹی سے معطل کردیا گیا ہے ۔ ایم جی ایم ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ اس واقعہ کو طبی قانونی کیس کے طور پر دیکھتے ہوئے کارروائی کی گئی ہے ۔ الزامات ثابت ہونے اور سزا کا مستحق پانے پر سیف کو کالج سے بھی معطل کردیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ ڈی ایم ای کو روانہ کردی ہے اور ساتھ ہی اس رپورٹ کو میڈیکل کونسل آف انڈیا ( ایم سی آئی ) کو بھی روانہ کی جائے گی ۔۔ ن